پاک برونائی پیشہ ورانہ اور انتہائی منظم ٹریژری کاحامل ہے، جوجارحانہ ٹریڈنگ کےفلسفے پرعمل کرتے ہوئےمارکیٹ میں دستیاب مواقع حاصل کرتی ہے۔

 

ٹریژری

پاک برونائی پیشہ ورانہ اور انتہائی منظم ٹریژری کاحامل ہے، جوجارحانہ تجارت کےفلسفے پرعمل کرتے ہوئےمارکیٹ میں دستیاب مواقع حاصل کرتی ہے، جسکیسرمایہ کاری سے متعلق فیصلے بروقت اورمارکیٹ کی بہترین تجزیاتی تحقیق کی بنیاد پرکیے جاتے ہیں۔ سرمایہ کاری فیصلے پرمستعدی سےعملدرآمد کیا جاتاہے جس کےنتیجے میں بہترین کارپوریٹ بانڈ پورٹ فولیو تیارہوتاہے، جو مارکیٹ کے اندورنی اور بیرونی معیارات پر بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتاہے۔ دراصل مضبوط اور متحرک ڈسٹریبوشن نیٹ ورک ہی تجارتی سرگرمیوں کوسپورٹ کرتاہے ،اور مارکیٹ میں سب سے بہترین اورفعال بانڈٹریڈنگ ڈیسک قائم کرنےمیں مدددیتاہے۔
ٹریژری کی سرمایہ کاری کے انتظامات اورسرماے کےبہاؤ کےعلاوہ کارپوریٹ اورمارکیٹ پربھی گہری نظر ہےتاکہ جدید اورچھوٹےپراڈکٹ تیارکیے جائیں،جوکمپنی کی سرمایہ کاری،فائنانس اورمشروط ضروریات کےمطابق ہوں۔
ٹریژری قیمتوں کےتعین، تقسیم اور مالیاتی اثاثوں کےمعاملات کیلئے کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینکنگ کی ٹیموں کےساتھ کام کرتی ہے،یہ طریقہ کاراثاثوں کی قیمت سےمتعلق اکاؤنٹس کے کریڈٹ کیلئے اور مارکیٹ کےخطرات میں مددفراہم کرتاہے۔ ٹریژری پبلک سیکٹر اور مالیاتی اداروں کےدرمیان بہترتعلقات قائم رکھتی ہےتاکہ فنڈز میں اضافہ اورڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں بہتری اورکم مدتی انسٹر ومنٹس میں جگہ بنائی جاسکےجہاں کریڈٹ رسک معمولی ہوتاہے۔
ہماری ماہر ٹیم ایک چھتری تلےمتعددکرداراداکرتی ہے۔۔۔۔۔
•    مالیاتی مارکیٹ اورمحدود آمدن کی سرمایہ کاری
•    پبلک سیکٹر اور مالیاتی اداروں کےدرمیان تعلقات
•    ٹریژری مارکیٹنگ یونٹ
•    تحقیق
مالیاتی مارکیٹ میں فکسڈانکم انوسٹمنٹ یونٹ کی فعال طور پر تجارت ری پرچیزاور ریورس ری پرچیزمیں کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بغیرگارنٹی ومحدودمدت قرضے ،فکسڈ انکم میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری اورحکومتی اور کارپوریٹ ادائیگیوں میں تجارت شامل ہے۔
ٹریژری اشتہاری یونٹ(ٹی ایم یو)مکمل طور پرصارف کی خدمات کو بہتر بنانے اورتجارتی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے وقف ہے۔ یہ یونٹ مارکیٹ کی مصنوعات کیلئے ایک جگہ پرتمام سروسز فراہم کرتاہے۔ جس میں صارف کوفوری جواب اورمارکیٹ کی تحقیقی معلومات اور نئی مصنوعات کی بڑھنے پر خاص نظر رکھی جاتی ہے۔
حکومت اور مالیاتی ادارے کےتعلقاتی یونٹس چوبیس گھنٹے کام کرتےہیں تاکہ حکومتی ، اداروں اورکارپوریٹ صارفین کیلئے خاص مواقع تیار کیے جائیں ۔ یہ اداروں کے درمیان بہتر تعلقات استوار کرنے،کارپوریث صارفین بنانے اور ان کی درخواستوں پر تیزی اور مئوثرطریقے سےجواب فراہم کرتے ہیں۔
تحقیقی یونٹ مسلسل اقتصادیات اور مارکیٹ کی پیش رفت کاتجزیہ کرتاہے تاکہ مارکیٹ کے مائیکرو اور میکرو رجحانات سے متعلق پیش گوئی کی جاسکے۔ جس سے کمپنی کوکاروباری فیصلوں کےدوران اسٹریٹجک پوزیشن لینے میں خاص مدد ملتی ہے۔ مزید یہ کہ تحقیقی یونٹ کی ٹیم باقاعدہ سیکٹر واراور مالیاتی مارکیٹ کا تجزیہ کرکے رپورٹ بھی شائع کرتی ہے۔
ہماری رپورٹس اور پریزینٹیشنزیہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔