xx-fund-management

 

کمپنی کا تعارفی خاکہ

پرائمس انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ-پی آئی ایم ایل ایک غیر-بینکی مالیاتی کمپنی ہے،جو محدود اور لامحدود خزینوں کو سنبھالنے کے لیے سکیورٹیز اور ایکسینج کمیشن آف پاکستان سے لائسنس یافتہ ہے، جس کا اداکردہ سرمایہ دوسوپچاس ملین (250 million) پاکستانی روپے ہے۔
پرائمس کا بنیادی مقصد تزویراتی (strategic) سرمایہ کاری کا انتظام وانصرام کرنا ہے جو گاہک کی ضرورت کے تحت اثر پذیر ہونے کے ساتھ ساتھ(سرمائے کے لیے) دور رس قدر فراہم کرے۔کمپنی کی کوشش ہے کہ وسیع پیمانے پر مصنوعات لائی جائیں جن میں حصص، مقررہ آمدن، اور متبادل سرمایہ کاری کے منصوبے سرمایہ کاروں کو پیش کیے جائیں۔ہم وسیع البنیاد گاہکوں کی خدمت کرنے کے لیے پر عزم ہیں جس میں کارپوریشنز، ہبہ ، صحتی مراکز، خالصتاَ اونچی قدروقیمت والے افراد، عوامی پنشن فنڈز، اور پروویڈنٹ فنڈز۔
پرائمس کی مرکزی صلاحیت اس کے تجربہ کار منتظمین ِ اثاثہ جات کی ہمکاری اور اس کے جدید ترین نظام ہیں جو آپ کے سرمائے کے شفاف انتظامات کو نہایت منظم طریقہ کار پر عمل درآمد کی وجہ سے یقینی بناتے ہیں۔
مختلف نوعیت کے سرمایہ کاروں کو ان کی ضروریات کے تحت بنایا گیا مخصوص وسعتِ حصص (پورٹ فولیو ) فراہم کرنا پرائمس کا فلسفہ ِسرمایہ کاری ہے۔ہماری سرمایہ کاری کا طریقہِ کار شماریاتی اور بنیادی تحقیق پر مبنی ہے جو ہمارے گاہکوں کے سرمایہ کاری اہداف کو نہایت عمدہ طریقے سے حاصل کرتا ہے۔
پرائمس ،میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا رکن بھی ہے۔
قانونی مشاورتی ادارے کا نام: محسن طیب علی اور کمپنی
رجسٹریشن نمبر: 0076815
این ٹی این نمبر: 3835738-7
ضابطۂِ اخلاق
Economically Significant Company: ESC اسٹیٹس آف کمپنی
Ernst & Young Ford Rhodes Sidat Hyder, Chartered Accountants: قانونی محاسب
تفصیلات دیکھیں